پانڈا بانڈز کے اجرا میں چینی بینکوں سے تعاون حاصل کریں گے، وفاقی وزیرخزانہ

بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے پانڈا بانڈز کے اجرا میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی


ویب ڈیسک September 02, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور یہ منصوبہ آن ٹریک ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے حکام سے ملاقات میں پانڈا بانڈز کے اجرا اور پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے پانڈا بانڈز کے اجرا میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور یہ منصوبہ آن ٹریک ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 کروڑ ڈالر مالیت کے برابر پانڈا بانڈز کا اجرا کیا جائے گا، مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز کا اجرا تین مراحل میں دوہزار 28 تک مکمل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں