شارجہ : پاکستان، افغانستان کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

دونوں ٹیمیں شارجہ میں مدِ مقابل ہیں


ویب ڈیسک September 02, 2025

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

شارجہ میں جاری پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پاکستان میں سیلاب اور افغانستان میں زلزلے سے متاثر افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔

واضح رہے پاکستان بھر میں سیلاب کے سبب سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ افغانستان میں زلزلے کے سبب اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مقبول خبریں