پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کی بیرون ملک روانگی کے موقع پر ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب انہیں کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانگی سے روک دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا، فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا جس پر حکام نے انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا۔
فرحان غنی عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے۔