یومِ دفاع: مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب آج ہوگی

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کا چاق و چوبند دستہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا


آفتاب خان September 06, 2025

کراچی:

6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کا چاق و چوبند دستہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر وائس مارشل شہریار خان ہوں گے، جو پریڈ کا معائنہ کریں گے اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے 73 کیڈٹس تعینات کیے جائیں گے جن میں 66 مرد اور 7 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔ یہ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت جانفشانی اور نظم و ضبط کے ساتھ ادا کریں گے۔

 

مقبول خبریں