جھوٹ اور بھارتی مداخلت کیلیے نیپالی عوام کا شدید ردعمل، گودی میڈیا کا مکمل بائیکاٹ

نیپالی عوام نے بھارتی مداخلت اور توسیع پسندانہ مذموم عزائم کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا


ویب ڈیسک September 12, 2025

گودی میڈیا کی نیپال کے اندرونی معاملات میں بھارتی بالادستی کے لیے مذموم پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی۔

نیپال میں داخلی خلفشار کو بڑھانے کے لیے گودی میڈیا نوجوانوں کی تحریک کو پروپیگنڈا رنگ دے رہا ہے لیکن نیپالی عوام نے بھارتی مداخلت اور توسیع پسندانہ مذموم عزائم کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا۔

اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کی حمایت میں گودی میڈیا کی جھوٹی کہانیاں نیپالی عوام نے مسترد کرتے ہوئے بھارت کے پروپیگنڈے اور جھوٹ پر مبنی گودی میڈیا کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا۔

نیپالی مظاہرین نے بھارتی صحافی کو کہا کہ ’’ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ آپ مودی حکومت کے لیے گودی میڈیا کے ایجنٹ ہیں، پہلے اپنے ملک کے لوگوں کا ساتھ دو پھر ہمارا ساتھ دینا۔‘‘

نیپالی عوام نے گودی میڈیا کے صحافیوں کی جھوٹی رپورٹنگ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلے آپ جا کر بھارت میں ایماندارانہ صحافت کریں۔‘‘

پروپیگنڈا، جھوٹ اور مودی کی چاپلوسی گودی میڈیا کا طرز صحافت بن چکا ہے جبکہ معرکۂ حق کے دوران بھی گودی میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف رہا۔

گودی میڈیا کی مودی نواز بیانیے کی وجہ سے عالمی سطح پر ساکھ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں