لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا میں تعینات سفیر پیٹر منڈیلسن کو برطرف کردیا۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے قریبی تعلقات تھے۔
برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق پیٹر منڈیلسن کے خطوط اور ای میلز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے اور جیفری ایپسٹین کے درمیان گہرا اور مستقل رابطہ تھا۔ وزارت نے ان الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔
پیٹر منڈیلسن کی جگہ جیمز روسکو کو قائم مقام سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین ایک امریکی ارب پتی تھا جس پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی جرائم کے سنگین الزامات تھے۔ وہ 2019 میں قید کے دوران خودکشی کر کے ہلاک ہوگیا تھا۔