انڈے پڑنے کی وائرل ویڈیو پر چاہت فتح علی خان کا ردعمل سامنے آگیا

کچھ نوجوان لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینک کر فرار ہوگئے تھے


ویب ڈیسک September 12, 2025
لندن میں چاہت فتح علی خان کو انڈے مارے گئے

منفرد انداز میں گائیکی کیلئے مشہور سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کا خود پر انڈے پھینکے جانے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں چاہت نے بتایا کہ انڈے پڑنے کی یہ ویڈیو 3 ماہ پرانی ہے جو اب منظرِ عام پر آئی اور وائرل ہوئی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی مذمت اور ہمدردی کرنے والے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ 

https://www.instagram.com/reel/DOdTm81iJDZ/?utm_source=ig_web_copy_link

چاہت نے بتایا کہ 3 ماہ قبل پیش آنے والے اس واقعے کے بعد انہیں مخلتف نمبرز سے کال موصول ہوئیں جن میں انہیں دھمکیاں دی گئیں۔

 https://www.instagram.com/reel/DOep_2kDPix/?utm_source=ig_web_copy_link

انہوں نے بتایا کہ کالز پر ان سے سوال کیا گیا کہ ’بدوبدی چوٹ زیادہ تو نہیں لگی؟‘

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ان نمبرز کو پولیس کو دیں گے جو ان لوگوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ 

https://www.instagram.com/reel/DOerVwtjL7m/?utm_source=ig_web_copy_link

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان پر ایک کیفے کی اوپنگ کے بعد کیفے کے باہر 2 نامعلوم شخص ان کے سر پر انڈے مار کر فرار ہوگئے تاہم یہ منظر کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 

مقبول خبریں