میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھادیا، پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا دو سابق چیئرمینز کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے، ترجمان پی سی بی


ویب ڈیسک September 17, 2025

ترجمان پی سی بی عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمینز رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مدعو کیا ہے اور ان سے مشاورت کا عمل جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کردیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج میچ سات بجے شروع ہونا تھا چونکہ مشاورتی عمل جاری ہے اس لیے میچ کا وقت ایک گھنٹے آگے بڑھادیا ہے۔

مقبول خبریں