ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دیدی

سری لنکا کی ٹیم سپر اوور میں صرف 2 رنز اسکور کر سکی، بھارت نے ہدف پہلی گیند پر حاصل کر لیا


ویب ڈیسک September 27, 2025
(تصویر: اے پی)

 

بھارت نے سری لنکا کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

دبئی میں جاری میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے 203 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصٓن پر 202 رنز بنا کر میچ برابر کردیا۔ جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

سری لنکا نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 3 رنز کا ہدف دیا جس کو بھارت نے پہلی گینڈ پر حاصل کر لیا۔ 

اس سے قبل 203 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 107رنز کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ کوشل پریرا 58، کپتان چریتھ اسالانکا 5، کمنڈو مینڈس 3 اور کوشل مینڈس 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

داسن شناکا 22 اور جنتھ لیاناگے 2 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سنجو سیمسن 39، کپتان سوریا کمار یادو 12، شبھمن گِل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تلک ورما اور اکشر پٹیل نے بالترتیب 49 اور 21 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے چریتھ اسالانکا، مہیش ٹھیکشانا، دشمانتا چمیرا، ونندو ہسارنگا اور داسن شناکا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں