سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے کچلے کے علاقے میں تین بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہروفیروز کے گاؤں نوں گوٹ کچے علاقے بکہری میں 3 سگی بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، جن کی عمریں 15، 13 اور 12 سال تھیں۔
لڑکیوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، غوطہ خوروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد تینوں لڑکیوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، جن کی شناخت 15 سالہ عمان، 13 سالہ زبیرا اور 12 سالہ حمیران کے ناموں سے ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق 12 سالہ بچی کو بچانے کے لیے دو بہنوں نے چھلان لگائی اور پھر تینوں سیلابی ریلے کی نظر ہوگئیں۔