پاک فوج اور ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام وادی تیراہ ترخوکاس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد وادی تیراہ کے صحت کی سہولیات سے محروم دور دراز علاقوں میں کیا گیا ہے۔
ترخوکاس، کمرخیل، قمبرخیل اور دین خیل سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے مستحق اور نادار مریضوں کا معائنہ کیا۔
میڈیکل کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت 700 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ پاک فوج کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
وادی تیراہ کے عوام نے مفت اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج ہمیشہ اپنے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے