پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے  خالی ہوئی ہے


ویب ڈیسک October 08, 2025

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے  خالی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر سے جمع کرائے جائیں گے، ضمنی انتخاب 22 نومبر کو ہوگا۔

ضلعی الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ہری پور  ریٹرننگ اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیے گئے۔

مقبول خبریں