سردیوں سے قبل ہی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


ویب ڈیسک October 15, 2025
پاکستان کی درخواست پر عالمی ثالثی عدالت لندن میں آئندہ ماہ کیس کی سماعت ہونے کا امکان ہے، ذرائع—فائل فوٹو

سردیوں سے قبل ہی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، ستمبر میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 11.01 ڈالر تھی۔

اکتوبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی جبکہ ستمبر میں سوئی ناردن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 12.01 ڈالر مقرر تھی۔

مقبول خبریں