ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی

پاکستان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو بھی تہس نہس کردیا تھا


اسپورٹس ڈیسک October 18, 2025

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش میں پاکستان ویمنز ٹیم آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔

گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باجود بارش کے باعث جیت سے محروم رہی تھی اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

پاکستان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو بھی تہس نہس کردیا تھا تاہم بدقسمتی سے اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

مقبول خبریں