خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کی تحصیل واڑی کے علاقے میں آبادی میں داخل ہونے والے چیتے کو شہریوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل واڑی کی یونین کونسل چاپر کے علاقے جیلاڑ سمی خوڑ میں جنگلی چیتا اچانک جنگل سے نکل کر آبادی میں داخل ہوا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
چیتے کو آبادی میں دیکھ کرلوگوں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔
چیتے کو مارنے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔