میڈیکل کالجز زیادہ فیس لے رہے ہیں، صدر پی ایم اینڈ ڈی سی کا قائمہ کمیٹی میں اعتراف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا ڈاکٹر مہیش کمار کی زیر صدارت اجلاس ہوا


ویب ڈیسک October 20, 2025

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے اعتراف کیا ہے کہ میڈیکل کالجز زیادہ فیس لے رہے ہیں، نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں خود سے اضافے کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا ڈاکٹر مہیش کمار کی زیر صدارت اجلاس ہوا،  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکریٹری صحت، ڈی جی، ارکان کمیٹی اور وزارت صحت کے حکام  شریک ہوئے۔

اجلاس میں ارکان کمیٹی نے چئیرمین ڈاکٹر مہیش کمار کو دیوالی کی مبارک دی، ڈاکٹر شاذیہ سومرو نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ اٹھادیا۔ 

ڈاکٹر شاذیہ سومرو نے کہا کہ 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہوگا، ایک امیداوار کا شناختی کارڈ، نمبر تبدیل ہے، چئیرمین نے کہا کہ فیس 18 لاکھ سے 24 لاکھ روپے ہے، زیادہ فیس کیوں لے رہے ہیں، جواب دیں۔

ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں خود سے اضافہ کو سنجیدہ لے رکھا ہے۔

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے اعتراف کیا کہ میڈیکل کالجز زیادہ فیس لے رہے ہیں، ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ 12 شوکاز نوٹسز جاری کردئے ہیں، جرمانہ، رجسٹریشن منسوخی ہوسکتی ہے، فہرست جلد کمیٹی کو بھجوادیں گے، کالجز سے جواز مانگ رہے ہیں،معاملہ کمیٹی کو دیں گے۔

وزیر صحت  مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسلام آبار میں سروے کرالیں. اندازہ ہوجائے گا کہ قیمتیں کیوں بڑھی، میڈیکل کالجز 18 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک فیس وصول کرسکتے ہیں، قانون میں فیس بڑھانے کی گنجائش ضرور ہے تاہم جواز دینا ہوگا۔

چئیرمین کمیٹی مہیش کمال نے کہا کہ فیس تو 30 لاکھ اور 40 لاکھ وصول کرنے کی بھی شکایات ہیں۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ 188 میں سے 122 میڈیکل کالجز پرائیویٹ ہیں،ہم ملک گیر سروے کرائیں گے، اسلام آباد کے تمام میڈیکل کالجز کو نوٹسز بھیجے ہیں، 14 میڈیکل کالجز کو نوٹس جاری کئے۔

نئے رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی ڈاکٹر ریحان نقوی نے کالجز کے نام کمیٹی میں پیش کردیے، رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی نے کہا کہ 14 میڈیکل کالجز کو فیس کی حد کی پابندی کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر ریحان نقوی نے کہا کہ ہم ذمہ دار میڈیکل کالجز کو جرمانوں سمیت تادیبی کارروائی کریں گے۔

مقبول خبریں