پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ کم سے کم 400 روپے سے لے کر 15 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ 400 روپے سے لے کر ڈھائی ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے اور زیادہ سے زیادہ 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر اور تیسرا یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔