سمرتی ایرانی کے ڈرامے ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں بل گیٹس کی انٹری؟

سمرتی ایرانی کے کردار ’تُلسی‘ کو ایک ویڈیو کال پر کسی امریکی مہمان سے بات کرتے دکھایا گیا ہے


ویب ڈیسک October 23, 2025

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقبول ڈرامے میں مائیکروسافٹ کے بانی اور معروف امریکی فلاحی شخصیت بل گیٹس خصوصی کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔

بالاجی ٹیلی فلمز کی جانب سے جاری کردہ تازہ پرومو میں سمرتی ایرانی کے کردار ’تُلسی‘ کو ایک ویڈیو کال پر کسی امریکی مہمان سے بات کرتے دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا، مگر مداحوں کا ماننا ہے کہ وہ بل گیٹس ہی ہیں۔

پرومو میں تُلسی کہتی ہیں ’جے شری کرشنا، بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ سیدھے امریکہ سے ہمارے خاندان سے جڑ رہے ہیں، ہم سب آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔‘

یہ پرومو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ تاہم بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک پبلسٹی اسٹنٹ بھی ہوسکتا ہے۔ 

مقبول خبریں