کوئٹہ میں سریاب لنک شاہوانی روڈ پر دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے چوکیدار اور اس کے دوست کے ہاتھ پاوٴں باندھ کر ذبح کر دیا۔
کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ ضیاء الرحمن اور اس کے دوست شاہد گل کی لاشیں قانونی کارروائی کے سول اسپتال منتقل کردی گئیں، مقتول ضیاء الرحمن لورالائی اور دوست شاہد گل لکی مروت کے رہائشی تھے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول ضیاء الرحمن پلاسٹک کے گودام میں چوکیدار تھا۔