۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری کے قریب چیتا آگیا جب کہ چیتے کر دیکھ کر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔
چیتے کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا، چیتے کو دیکھے جانے پر ائیرپورٹ حکام نے وائلڈ لائف کو اطلاع کی۔
معلوم ہوا ہے چیتا گزشتہ روز رات کے وقت ائیرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب دیکھا گیا چیتے کی نقل و حرکت کو وہاں سی سی ٹی کیمروں اور پیڑولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی دیکھا چیتے کی فٹیج بھی سامنے آگئی فوٹیج میں چیتے باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی جانب بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیتے موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گی تو ایئرپورٹ پنجاب کی حدود میں ہونے پر معاملہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب راولپنڈی کو ریفر کردیاگیا۔
اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی کی ٹیم نے ائیرپورٹ کے علاقے جہاں چیتا دیکھا گیا کا وزٹ کیا جہاں ٹیم کو چیتے کے جنگل کی جانب جانے کے پاؤں کے نشانات بھی ملے تاہم اس وقت تک چیتا گھنے جنگل کی طرف نکل کر غائب ہوچکا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا ایکسپریس کے رابطہ پر کہناتھاکہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو جنگل کے قریب باڑ کو مضبوط کرنے کے لیے کہا ہے۔
اسی طرح انھیں ہدایات دی گی ہیں کہ چار سے پانچ دن نگرانی کی بھی جاری رکھیں اور اگر چیتے کی موومنٹ یا کوئی حرکت دوبارہ دیکھی جائے تو اسی وقت فوری وائلڈ لائف کو اطلاع کی جائے تاکہ اقدامات کیے جاسکیں۔
ادھر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے حکام کا کہنا تھاکہ چیتا ائیرپورٹ کے باہر کی جانب سول ایریا کی جانب دیکھا گیا تھا۔