افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور بدانتظامی سے افغانستان شدید گراوٹ سے دو چار

اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے افغانستان کی تباہ حال معیشت اور عوامی بدحالی کو آشکار کر دیا


ویب ڈیسک November 09, 2025

افغان طالبان حکومت کی نااہلی، معاشی بدانتظامی اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث افغانستان شدید بحران کا شکار ہونے لگا ہے۔

افغان طالبان کے ظالمانہ اقتدار نے افغانستان کو غربت، افلاس اور تباہ حالی کی تصویر بنا دیا۔ اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے افغانستان کی تباہ حال معیشت اور عوامی بدحالی کو آشکار کر دیا۔

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 64.9 فیصد آبادی کثیرالجہتی غربت کا شکار ہے جبکہ مزید 19.9 فیصد افغان شہری غربت کے دہانے پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں غربت میں نمایاں کمی کے باوجود افغانستان اس بہتری سے محروم رہا، افغانی عوام اپنی بنیادی ضروریات سے 55.5 فیصد حد تک محروم ہیں۔

افغانستان میں غربت میں اضافے کی بنیادی وجوہات معیارِ زندگی میں 42.5 فیصد، تعلیم میں 33.4 فیصد اور صحت میں 24.1 فیصد تک محرومی ہیں۔ افغان عوام بجلی، صاف پانی، محفوظ رہائش اور طبی سہولیات سے بری طرح محروم ہیں۔

افغان طالبان حکومت کا آمرانہ نظامِ اقتدار دنیا بھر میں جبر، افلاس اور معاشی تباہی کی بدترین مثال بن چکا ہے۔ افغانستان کی تباہ حالی افغان طالبان حکومت کی گمراہ کن حکمرانی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

مقبول خبریں