ہانگ کانگ سکسز فائنل: پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 3 وکٹیں حاصل کیں


اسپورٹس ڈیسک November 09, 2025

ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

کپتان عباس آفریدی 52 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ عبدالصمد 42، خواجہ نافع 22 اور شاہد عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

معاذ صداقت 10 اور محمد شہزاد 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم 92 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میت بھاؤسار 33 اور عدنان ادریس 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 3 جبکہ محمد شہزاد، عباس آفریدی اور عبدالصمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

مقبول خبریں