مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

عرفان صدیقی کو گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تدفین ایچ الیون قبرستان میں ہوگی


ویب ڈیسک November 11, 2025
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے اپنے والد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’سینیٹر عرفان صدیقی وفات پا گئے‘۔

انہوں نے لکھا کہ میرے استاد، محبت کے پیکر عرفان صدیقی کے انتقال پر دل انتہائی بوجھل اور افسردہ ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی درجات کی بلندی کیلیے دعا بھی کی۔

عمران صدیقی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان صدیقی کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا، ن لیگ کے قائدین، نواز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے عرفان صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد رات گئے یہ ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
 

مقبول خبریں