اداکارہ کبریٰ خان کی گوہر رشید کے ساتھ مستیاں کرنے کی ویڈیوز وائرل

اداکار جوڑی کی ویڈیوز پر صارفین کا دلچسپ ردعمل


ویب ڈیسک November 11, 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد مہینوں سے غائب اداکاروں کا تذکرہ پھر سے شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے فنکشن میں کبریٰ خان موج اور اپنے شوہر کے ساتھ مستیاں کرتی نظر آئیں۔

ایک ویڈیو میں کبری اور گوہر دلہا دلہن کے سامنے زمین پر بیٹھے ہیں جبکہ کبریٰ خان رقص کرتے ہوئے اپنے شوہر کی طرف اشارے کررہی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں کبریٰ نے اختتام پر گوہر رشید کے قریب اپنا چہرہ کیا اور اُن کے رخسار پر پیار بھی کیا۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جوڑی کی ایک بار پھر تعریف کی جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’کبریٰ خان کی ڈرامہ بازی ختم نہیں ہوتی‘۔

 

مقبول خبریں