متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر چار چھٹیاں مل گئیں

متحدہ عرب امارات میں قوم دن یکم اور دو دسمبر کو منایا جاتا ہے


ویب ڈیسک November 18, 2025

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام کو ایک ساتھ چار چھٹیاں مل گئیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو بروز پیر اور منگل ہوں گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوتی ہیں اس طرح عوام کو ہفتے سے منگل تک چار روز کی چھٹیاں مل جائیں گی۔

خیال رہے کہ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ایک ایسا قانون بھی پاس کی کیا گیا ہے جس کے تحت قومی تعطیلات اگر ویک اینڈ سے ایک دو روز قبل آئیں تو اسے بڑھا کر ہفتہ وار تعطیلات تک لایا جا سکتا ہے۔

اس کا مقصد بھی ملازم پیشہ افراد کو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

 

مقبول خبریں