اولڈ ایج ہوم کا دورہ کرنے کے بعد تین دن شدید ڈپریشن میں رہی، پروین اکبر

سمجھ نہیں آتا کون سی اولاد اپنے والدین کو اس حال میں تنہا چھوڑ دیتی ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک November 19, 2025

کراچی:

سینئر اداکارہ پروین اکبر نے اولڈ ایج ہوم کے اپنے حالیہ دورے کو انتہائی دردناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں دیکھے گئے مناظر نے انہیں تین دن تک شدید ڈپریشن میں مبتلا رکھا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے پروین اکبر نے کہا کہ کراچی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں ماؤں کی بے بسی اور اولاد کی بے رخی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔

پروین اکبر کے مطابق وہاں کئی خواتین اپنی اولاد کی ایک جھلک کو ترس رہی تھیں۔ ایک پڑھی لکھی خاتون نے بتایا کہ اس کے چار بچے ہیں مگر سب نے مل کر اسے اولڈ ایج ہوم میں چھوڑ دیا کیونکہ وہ شاید ان کے لیے بوجھ بن چکی تھی۔ ناں بیٹے رکھنے کو تیار تھے اور نہ بیٹیاں اپنے گھروں میں جگہ دینے پر آمادہ تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ خواتین کی ذہنی حالت بھی اس قدر خراب تھی کہ وہ دیواروں سے باتیں کر رہی تھیں۔ انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کون سی اولاد اپنے والدین کو اس حال میں تنہا چھوڑ دیتی ہے۔

مقبول خبریں