محبت کا پیغام ٹھکرانے پر نوجوان نے طالبہ کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا

پولیس نے حملہ آور 21 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک November 19, 2025
پولیس نے 12 ویں جماعت کی طالبہ کو چھری مار کر قتل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں 21 سالہ نوجوان نے اسکول کی طالبہ کو بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان گزشتہ کئی ماہ سے بارہویں جماعت کی طالبہ کا پیچھا کر رہا تھا اور اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا۔

نوجوان نے نہ صرف لڑکی کو خطوط لکھے بلکہ متعدد بار راستے میں روک کر بات کرنا چاہی تھی اور ہر بار لڑکی نے انکار کردیا تھا۔

جس پر نوجوان لڑکے کو غصہ آگیا اور اس نے محبت سے مسلسل انکار پر اسکول جاتے ہوئے لڑکی پر حملہ کردیا۔

21 سالہ نوجوان نے 12 ویں جماعت کی طالبہ پر چھری سے پہ در پہ وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

عینی شاہدین نے لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ چھری لہراتا ہوا فرار ہوگیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

تمل ناڈو پولیس نے رمیش ورم علاقے میں 21 سالہ مونییارج کو طالبہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

 

 

مقبول خبریں