پنجاب حکومت کا محنت کشوں کےلیے بڑا اقدام، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بڑا اضافہ

محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ سے ماہانہ 3 ہزار سبسڈی دی جا رہی ہے، نئی لیبر کالونیاں بنا رہے ہیں، وزیر لیبر پنجاب


ویب ڈیسک November 20, 2025

پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بڑا اضافہ کر دیا۔

محنت کشوں کے بچوں کی شادی کی گرانٹ میں 2 لاکھ کا اضافہ کردیا گیا، وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ میرج گرانٹ کو 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر دیا گیا، ڈیتھ گرانٹ میں بھی 2 لاکھ کا اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیتھ گرانٹ کو 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے محنت کشوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ سے ماہانہ 3 ہزار سبسڈی دی جا رہی ہے، نئی لیبر کالونیاں بنا رہے ہیں، محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی ماحول ساز گار بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے محنت کش کو خوشحال بنانے کے تمام مواقع فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محنت کشوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ سے ماہانہ 3 ہزار سبسڈی دی جا رہی ہے، وزیراعلی پنجاب نئی لیبر کالونیاں بنانے کی منظوری دی ہے، محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی ماحول ساز گار بنا رہے ہیں۔

مقبول خبریں