ایشیا کپ رائزنگ اسٹار: شاہینز نے سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہوگئی، شاہینز کی فائنل میں رسائی


ویب ڈیسک November 21, 2025

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

دوحا میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ میچ میں سری لنکا اے کی ٹیم 154 رنز کے تعاقب میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا اے کی جانب سے ملن رتنایکے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وِشن ہلمباگے 29 اور لستھ کروسپُل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے اور کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمد دانیال، شاہد عزیز اور عبید شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب غازی غوری 39 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔معاذ صداقت 23، احمد دانیال 22، سعد مسعود 22، محمد نعیم 16، محمد فائق 7، شاہد عزیز 7، یاسر خان 6، کپتان عرفان خان 6 اور عبید شاہ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سفیان مقیم 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا اے کی جانب سے پرامود مدوشن نے  4 اور ٹراوین میتھیو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دُنیتھ ویلالگے اور ملن رتنایکے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

فائنل میں شاہینز کامقابلہ بنگلادیش اے ٹیم سے ہوگا۔

مقبول خبریں