احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں‘،بھارتی وزیر دفاع کےسندھ  سےمتعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت

راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے، سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل  


ویب ڈیسک November 24, 2025

پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ  سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔

سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ؛  محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی  پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار  نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں،  ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کی کہنے پر ہمارے بڑوں نےنقل مکانی کا ارادہ ترک کیا۔

انہوں نے پاکستان ہندو کمیٹی  کا حکومت سے بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سفارتی سطح پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ  نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا تھا کہ آج شاید سندھ کی سرزمین انڈیا کا حصہ نہیں ہے، لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ انڈیا کا حصہ رہے گا اور جہاں تک زمین کی بات ہے تو سرحدیں بدل سکتی ہیں۔ کیا پتا کل کو سندھ پھر سے انڈیا میں واپس آ جائے۔

مقبول خبریں