پاک فوج ملک میں باکسنگ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، باکسر عامر خان

پاکستان کے نوجوان باکسرز عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، عامر خان


اسپورٹس ڈیسک November 29, 2025

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہپاک فوج پورے ملک میں باکسنگ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہمیرا خواب تھا پاکستان میں اس طرح کا بڑا باکسنگ ایونٹ کرواؤں آج وہ پورا ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہپاک فوج نے اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

باکسر عامر خان نے کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹیلنٹ کو صحیح طریقے سے پروموٹ کیا جائے  تو پاکستان کے باکسرز دنیا میں نام کما سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اسے پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، میں پاکستانی باکسنگ ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں

عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان باکسرز عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس شاندار کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد پر بہت فخر ہونا چاہیے، میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔

مقبول خبریں