ملک کی پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر وزیر داخلہ کا اظہار مسرت

شہریوں کی حفاظت کی خاطر ہماری صلاحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، محسن نقوی


ویب ڈیسک December 02, 2025
فوٹو محسن نقوی ایکس اکاؤنٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

پاسنگ آؤٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہلی  اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کرتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ شہریوں کی حفاظت کی خاطر ہماری صلاحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورس  جہاں ضرورت ہوئی نظم و ضبط اور سخت کارروائی کے ساتھ جواب دینے کے لیے پوری طرح سے لیس ہے۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ عوامی امن کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اسے بغیر کسی سمجھوتے کےیقینی بنائیں گے۔

مقبول خبریں