کراچی میں شہریوں سے موبائل چھین کر آن لائن فروخت کرنے والا منظم ڈکیت گروہ گرفتار

پولیس کے مطابق تین رکنی گروہ کار سوار فیملیز اور دفاتر جانے والے شہریوں سے متعدد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے


عامر خان December 05, 2025
فوٹو ایس آئی یو

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کار سوار فیملیز اور دفاتر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے منظم ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو اور سی آئی اے محمد عمران خان کے مطابق ایس آئی یو نے چاکیواڑہ کے علاقے سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ تین پستول گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر فیملیز کو لوٹتے تھے اورموبائل فون نقدی رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

ملزمان دفاتر جانے والے شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے، حراست کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان چھیننے ہوئے موبائل فون آن لائن کم داموں میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا جن سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مقبول خبریں