گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کل راولپنڈی میں ہونے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے، صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک December 07, 2025

راولپنڈی:

راولپنڈی میں ترمیمی ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔

 شہر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی اعلان کردہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام اڈے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے اور یہ فیصلے ٹرانسپورٹروں پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔

انہوں نے کسٹمز قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو ’’ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل‘‘ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے ظالمانہ قوانین فوراً واپس لے۔ شکیل قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے اور پھر قانون سازی کرے۔ شکیل قریشی نے واضح کیا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، ٹرانسپورٹ بحال نہیں کی جائے گی۔

مقبول خبریں