لاہورمیں سندر کے علاقے میں پانچ افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ مقدمہ کی تفتیش سی سی پی او لاہور نے سی سی ڈی چوہنگ کو دے دی۔
ایڈیشنل آئی جی سہیل سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی درخواست پر تفتیش چوہنگ سی سی ڈی کے حوالے کی گئی، سی سی ڈی چوہنگ اب اس مقدمے کی تفتیش کرے گی۔
سندر میں 2 سگی بہنوں کیساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ دو روز پہلے پیش آیا تھا، لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا-
پولیس نے کہا کہ ملزمان میں قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا شامل تھے، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔