سعودی عرب کا بچوں کیساتھ حج و عمرہ کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان

مقدس سرزمین پر اللہ کے مہمانوں کی خاطرمدارات میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے، سعودی حکومت


ویب ڈیسک December 15, 2025
والدین کیساتھ حج اور عمرہ کرنے والے بچوں کی حافظت کیلیے خصوصی انتظامات

سعودی عرب کی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور حفاظت میں کوئی بھی کمی یا لاپروائی سے بچنے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔

حج و عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں فرزندگان توحید خانہ کعبہ اور مسجد نبوی پہنچتے ہیں۔

بے پناہ ہجوم، رش اور گرمی کے باعث بچوں کی حفاظت سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ لاکھوں افراد کے درمیان بچوں کا والدین سے بچھڑ جانا نہایت پریشان کن ہوتا ہے۔

اس مشکل سے نمٹنے کے لیے خادمین حریمین شریفین کی ہدایت پر مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں بچوں کو خصوصی سیفٹی رِسٹ بینڈز پہنائے جائیں گے۔

اس بات کا اعلان مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے حکام نے کیا۔

انھوں نے بتایا کہ کلائی پر بندھنے والے اس اسمارٹ رسٹ بینڈ میں والدین اور سرپرستوں کی تمام تفصیلات موجود ہوں گی۔

اس طرح کسی بچے کے والدین سے بچھڑجانے یا گم ہونے کی صورت میں فوری شناخت ممکن ہوسکے گی اور والدین کو تلاش کرکے بچہ حوالے کیا جاسکے گا۔

بچوں کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے رسٹ بینڈز باب عبدالعزیز اور باب فہد (گیٹ نمبر 79) پر بھی دستیاب ہوں گے۔ جہاں عملہ رہنمائی اور رجسٹریشن کے لیے موجود ہوں گے۔

 

مقبول خبریں