امریکا: سیریل ریکارڈ ساز کی بیٹے کیساتھ ایک اور ریکارڈ کی کوشش

ڈیوڈ رش اس سے پہلے بھی اپنے ایک اور بیٹے کے ساتھ ریکارڈ بنا چکے ہیں


ویب ڈیسک December 18, 2025

سیریل ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنے نو سالہ بیٹے جیریمی کے ساتھ کم وقت میں سینڈوچ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش بیٹے کے ساتھ دو کی ٹیم بنا کر کم وقت میں سینڈوچ بنایا۔ اس کوشش میں ڈیوڈ رش کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی جبکہ بیٹا جیریمی ہاتھ استعمال کیے بغیر ڈیوڈ رش کو ہدایت دے رہا تھا۔

 

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا ریکارڈ کی اس کوشش میں ان کی آنکھیں بنا ہوا تھا۔ ایک ساتھ انہوں نے اکائی کی طرح کام کیا۔

جوڑے نے 36.5 سیکنڈ میں سینڈوچ بنا کر ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 40.17 سیکنڈ میں سینڈوچ بنا کر قائم کیا گیا تھا۔

ریکارڈ کی کوشش کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں اور جلد ہی ادارہ ریکارڈ کی تصدیق کرے گا۔

مقبول خبریں