نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا

یہ ریکارڈ ماونٹ مونگانوئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران قائم ہوا


ویب ڈیسک December 21, 2025

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی ٹیم کے دونوں اوپنرز نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہوں۔ 

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میں دوسری اننگز کے دوران ٹام لیتھم نے 101 جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز بنائے۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 اور ڈیون کانوے نے شاندار 227 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس تاریخی کارکردگی کے ساتھ ڈیون کانوے ایک ہی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

یہ ریکارڈ ماونٹ مونگانوئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران قائم ہوا۔

مقبول خبریں