لاہور میں فضائی معیار میں بہتری برقرار

پالیسی سازی سے فیلڈ انفورسمنٹ تک مربوط ایکشن نے ماحولیاتی نظم و نسق کو مؤثر بنایا


ویب ڈیسک December 21, 2025

لاہور میں دسمبر کے سخت موسمی حالات کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 191 پر کنٹرول میں ہے جبکہ فضائی معیار میں بہتری برقرار ہے۔

شدید سردی، ہوا میں نمی اور کم فضائی دباؤ کے باوجود اسموگ کی شدت میں اضافہ نہ ہونا مؤثر حکومتی حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ فضائی آلودگی میں استحکام عوامی تعاون اور پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کا مشترکہ نتیجہ ہے۔

مقامی آلودگی کے ذرائع پر مسلسل نگرانی اور بروقت کارروائی سے اسموگ کو قابو میں رکھا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں اصلاحاتی ایجنڈے کے عملی ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔

پالیسی سازی سے فیلڈ انفورسمنٹ تک مربوط ایکشن نے ماحولیاتی نظم و نسق کو مؤثر بنایا۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے اخراج کی فوری نشاندہی اور کنٹرول ممکن ہوا۔

صنعتی شعبے میں ماحولیاتی قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی گئی اور کالا دھواں خارج نہیں ہو رہا۔ پنجاب بھر کے بھٹے ماحول دوست نظام کے تحت سفید دھواں دے رہے ہیں۔ اسموگ ایک وقتی مسئلہ نہیں بلکہ طویل مدتی چیلنج ہے جس کے لیے تسلسل ضروری ہے۔

ماضی کے مقابلے میں دسمبر کے مہینے میں فضائی آلودگی کی سطح نمایاں طور پر کم ریکارڈ کی گئی۔ تعلیمی تعطیلات کے آغاز سے شہری نقل و حرکت میں کمی آئی جس سے فضا کو قدرتی ریلیف ملا۔

مقبول خبریں