صدر آصف زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری؛ ویڈیوز

صدر مملکت نے مسلم امہ کے لیے امن، اتحاد اور سلامتی کی دعائیں مانگیں، منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقات


ویب ڈیسک December 22, 2025

صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی ہے۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؑ کے روضوں پر حاضری دی

صدر مملکت نے روضۂ کاظمیہ میں امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ صدر مملکت نے ائمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔

اس کے علاوہ آصف زرداری نے امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔ صدر مملکت نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 

مقبول خبریں