سندھ پولیس نے نڈر افسر ایس ایس پی چوہدری اسلم شہید کے صاحبزادے نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔
شہید پولیس افسر کے صاحبزادے کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
نکاح کی تقریب میں چوہدری اسلم اور اُن کی اہلیہ نورین اسلم کے رشتے داروں کے علاوہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز، پولیس افسران نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار میں تقریب میں نظر آئے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم دھریندر کی وجہ سے چوہدری اسلم ایک بار پھر خبروں میں آئے، اُن کا کردار معروف اداکار سنجے دت نے ادا کیا ہے۔


