نشے کی خاطر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار 

ملزمان نشہ خریدنے کیلئے رات گئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے


ویب ڈیسک December 23, 2025

انچارج چوکی سبزی منڈی نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نشے کی خاطر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان نشہ خریدنے کیلئے رات گئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان بابا مکھن شاہ دربار کے قریب واردات کی پلاننگ کر رہے تھے۔ 

ملزمان سے تھانہ گجر پورا اور فیکٹری ایریا سے چوری ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں اور نقدی، 2 پستول و گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ملزمان جون اور وقاص چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کی جانب سے چوکی انچارج و ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر شاباشی بھی دی گئی۔

مقبول خبریں