سندھ ہائیکورٹ: 66 سالہ بزرگ اور اس کے بیٹوں کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا کو نوٹس جاری

شہاب الدین کی پیدائش 1959 میں ہوئی اور ان کے پاس بے فارم و دیگر کاغذات بھی موجود ہیں، وکیل


کورٹ رپورٹر December 23, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 66 سالہ بزرگ اور اس کے بیٹوں کا شناختی کارڈ نہ بنانے کیخلاف درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو 66 سالہ بزرگ اور اس کے بیٹوں کا شناختی کارڈ نہ بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہاب الدین کی پیدائش 1959 میں ہوئی ہے، ان کے پاس بے فارم و دیگر کاغذات بھی موجود ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ مذکورہ افراد کے شناختی کارڈ بنا کر بلاک کر دیئے گئے۔ شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

عدالت نے  درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

مقبول خبریں