ندا یاسر نے میری طلاق سے متعلق ویڈیو وائرل کروائی، فضا علی کا دعویٰ

میں نے ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں منطقی اور سچی بات کی، جس کے بعد میری ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا گیا، فضا علی


ویب ڈیسک December 25, 2025

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فضا علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

پروگرام ’مارننگ ود فضا‘ کی میزبان فضا علی حالیہ دنوں میں مسلسل تنازعات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

اس سے قبل وہ ندا یاسر اور صبا فیصل کی غیر محتاط گفتگو پر تنقید اور کاشف ضمیر کے مبینہ طور پر نقلی سونا پہننے کا انکشاف کرنے پر بھی سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔

اب تازہ معاملے میں فضا علی نے بالواسطہ طور پر ندا یاسر پر الزام عائد کیا ہے کہ ان پر تنقید کے بعد میری پرانی طلاق سے متعلق ویڈیوز کو دوبارہ وائرل کیا گیا۔

فضا کا کہنا تھا کہ میں نے ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں منطقی اور سچی بات کی، جس کے بعد میری ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا گیا۔

فضا کے مطابق ایک پرانا کلپ، جو عرصے سے بھلا دیا گیا تھا، جان بوجھ کر دوبارہ پھیلایا گیا۔

فضا علی نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار سنگین مسائل موجود ہیں، مگر لوگوں نے ان کی طلاق کے بجائے اس بات پر زیادہ توجہ دی کہ ان کے سابق شوہر طلاق کے وقت بے ہوش کیوں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلاق بذاتِ خود تکلیف دہ ہوتی ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں عورت کو اس کے بعد خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

فضا نے کہا کہ انہوں نے طلاق کے بعد اپنی زندگی سنبھال لی تھی، مگر پرانے زخم دوبارہ کریدے گئے، جس پر انہیں اپنا دفاع کرنا پڑا۔

انہوں نے واضح کیا کہ دوسروں کے دکھ کو مواد بنانے کا حق کسی کو نہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

مقبول خبریں