پاکستان کسٹمز کی کارروائی، ٹرک سے کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ فونز برآمد

برآمد ہونے والے موبائل فونز کی مالیت 6کروڑ 20لاکھ روپے ہے


ویب ڈیسک December 26, 2025

پاکستان کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ساکران روڈ سے آنیوالے گاڑی پر کارروائی میں کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی بلوچستان سے جمعرات کی صبح مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پیشگی اقدامات کی بدولت ممکن ہوئی۔ پیشگی اقدامات کے تحت اہم مقامات پر سادہ کپڑوں میں ملبوس  نفری نادرن بائی پاس شمالی کچے کے رستے پر تعینات کی گئی۔

بلوچستان سے کراچی آنیوالے مشکوک مزدا ٹرک نمبرNAF859 کو ہمدرد چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی۔ ٹرک کے فیول ٹینک سے 803 اسمگل شدہ گوگل پکسل، ویوو، انفنکس، اسپارک، آئی فونز برآمد ہوئے۔

برآمد ہونے والے موبائل فونز کی مالیت 6کروڑ 20لاکھ روپے ہے۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے مزدا ٹرک کی مالیت 2کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے مزدا ٹرک کے ڈرائیور اور ہیپلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ 8 کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور مزدا ٹرک کو ضبط کرکے اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں