سال 2025 کی اہم ایجادات

سال 2025 ٹیکنالوجی، سائنس اور ایجادات کے لحاظ سے ایک اہم سال ثابت ہوا ہے


ویب ڈیسک December 26, 2025

سال 2025 ٹیکنالوجی، سائنس اور ایجادات کے لحاظ سے ایک اہم سال ثابت ہوا ہے جس میں کئی نئی ایجادات اور سائنسی میدان میں ترقیاتی مراحل عبور کیے گئے۔

درج ذیل ایسی ہی چند ایجادات اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقیات کا ذکر کیا جارہا ہے جو رواں سال توجہ کا مرکز رہیں۔

1) جدید ہولوگرافک اسمارٹ فونز

رواں سال کچھ کمپنیوں نے ایسے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جو تھری ڈی ہولوگرافک ڈسپلے کے حامل تھے، یعنی ٹچ اسکرین کے بغیر ہی فون میں موجود تصاویر فضا میں ظاہر ہو سکتی ہیں۔ 

2) CRISPR 3.0، جینیاتی ایڈیٹنگ کا ایڈوانس ورژن

CRISPR 3.0 نے رواں سال ہونے والے ٹرائلز میں ڈی این اے میں غلطیوں کی درست نشاندہی اور ان کو بہتر بنانے میں پہلے سے بھی زیادہ قابلیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے بیماریوں کے علاج میں نئی راہیں کھُلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، خاص طور پر کینسر اور جینیاتی امراض میں۔ 

3) کوانٹم انٹرنیٹ

سال 2025 میں کوانٹم انٹرنیٹ عملی طور پر متعارف ہوا ہے جو ڈیٹا کو زیادہ محفوظ اور زیادہ تیز سپیڈ سے منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، خاص طور پر مالیاتی اور دفاعی ڈیٹا کے منتقلی کے لحاظ سے۔ اقوام متحدہ نے بھی سال 2025 کو کوانٹم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی سال قرار دیا ہے۔ 

4) رابرٹ دی روبوٹ (مالیاتی روبوٹ)

رواں سال رابرٹ دی روبوٹ لانچ کیا گیا جو ایک اے آئی سے چلایا جانے والا ہیومنائیڈ مالیاتی روبوٹ ہے، جو صارفین کو سرمایہ کاری، مالی مشورے اور مالیاتی تعلیم دیتا ہے۔ اسے انسان جیسا انٹرفیس اور مالیاتی ڈیٹا پر مبنی مشوروں کے لیے منفرد سمجھا جاتا ہے۔

5) کوانٹم بیٹریاں

رواں سال بیٹری ٹیکنالوجی میں کوانٹم بیٹریز نے بھی عالمی سطح پر سرخیاں بنائیں جو معمولی وقت میں بہت تیزی سے چارج ہو سکتی ہیں اور طویل مدت تک قابل استعمال رہتی ہیں جو کہ موبائل ڈیوائسز اور الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری لائف میں کسی انقلاب سے کم نہیں۔ 

6) لیب میں تیار کردہ انسانی اعضا

سال 2025 میں  لیب میں انسانی اعضا کی تیاری کا بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں تھری ڈی بایو پرنٹنگ سے انسانی اعضا جیسے گردے، دل اور جگر تیار کرنا ممکن ہوا، جو مریضوں کو ڈونر کی ضرورت کے بغیر ٹرانسپلانٹ فراہم کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں