لندن کے میئر صادق خان نے شہر کے مرکز میں گاڑی چلانے پر ٹریفک فیس (کنجیشن چارج) میں بڑے تبدیلیوں کا اعلان کر دیا جو 2 جنوری سے نافذالعمل ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹریفک فیس میں کی گئی تبدیلی کے تحت اب الیکٹرک گاڑیوں پر دی گئی رعایت ختم ہوجائے گی۔
الیکٹرک گاڑیوں کو اب مکمل رعایت نہیں ملے گی بلکہ صرف وہ ڈرائیور جنہوں نے آٹو پے سسٹم میں اپنی گاڑی رجسٹر کروائی ہے ان کے لیے بھی محدود چھوٹ رہے گی۔
تاہم اب بھی الیکٹرک کاروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی جبکہ بڑی الیکٹرک وینز اور بڑی گاڑیوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
لندن میں 2 جنوری 2026 سے نئے ضوابط نافذ ہوں گے جن کے تحت کنجیشن چارجز 15 پاؤنڈ سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ ہوجائے گی جب کہ لیٹ فیس کے ساتھ 21 پاؤنڈ تک ہوسکتا ہے۔
صادق خان نے کہا ہے کہ لندن میں ٹریفک کو کم کرنا معیشت اور شہریوں کی سہولت کے لیے ناگزیر ہے۔
ٹرانسپورٹ فار لندن کا مؤقف ہے کہ بغیر تبدیلی کے قریباً 2,200 اضافی گاڑیاں ہر عام ورکنگ دن کنجیشن زون میں داخل ہو سکتی ہیں جو ٹریفک بڑھانے کا سبب بنیں گی۔
خیال رہے کہ شہر کے مرکز میں بڑھتے ہوئے ٹریفک ازدحام کو روکنے کے لیے کنجیشن چارجز متعارف کرائے تھے تاکہ مصروف شاہراؤں پر ٹریفک کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔