سی سی ٹی وی فوٹیج سے 2 رکنی ڈکیت  گروپ گرفتار

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے


ویب ڈیسک December 27, 2025

سی سی ٹی وی فوٹیج سے 2 رکنی ڈکیت  گروپ گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او اچھرہ نے ٹیم کے ہمراہ سپر مارکیٹ پارک سے گروپ کو ٹریس کیا، ملزمان نے گذشتہ ماہ رابعہ نامی خاتون سے گن پوائنٹ پر واردات کی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں 1 ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا گیا، ملزمان رات گئے مختلف شاہراہوں پر اسنیچنگ کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔

ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 3 موبائلز ،2 پستول اور تھانہ وحدت کالونی سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ملزمان اعظم عرف فوجی اور عادل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او اچھرہ و ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مقبول خبریں