شارجہ میں پاکستانی نوجوان نے یوتھ کیمل ریس جیت لی

احسن یاسین نے 2 کلومیٹر کا فاصلہ محض 3 منٹ 47 سیکنڈ میں طے کیا


ویب ڈیسک December 28, 2025

شارجہ میں پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے 54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول میں یوتھ کیمل ریس جیت لی۔

18 سالہ احسن یاسین نے 2 کلومیٹر کی ریس مکمل کر کے گولڈن کیمل ٹرافی اپنے نام کی اور 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ روپے) انعام کے طور پر حاصل کیے۔

انہوں نے ریس کو محض 3 منٹ 47 سیکنڈ میں طے کیا۔ ابتدا میں وہ چھٹی پوزیشن پر تھے، لیکن اپنی مہارت اور تیزرفتاری سے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ احسن یاسین نہ صرف ایک کامیاب اونٹ سوار ہیں بلکہ انجینئرنگ کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اور ہیرٹیج سینٹر دبئی میں تربیت لے رہے ہیں۔

مقبول خبریں