کورین ایمبیسڈر نیشنل جونئر کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام

ڈیپارٹمنٹ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈل ،چار سلور اور دو براؤنز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی


ویب ڈیسک December 28, 2025

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور پاکستان میں کورین سفارت خانہ کے اشتراک سے اٹھارہویں کورین ایمبیسڈر نیشنل جونیر کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا  ٹائٹل پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان میں متعین کوریا کے ڈیفنس اتاشی کرنل کم جان و پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ، ویمن ونگ کی شمیم جدون، انٹرنیشنل کھلاڑی ناجیہ رسول، سید عون عباس، صداقت حسین، راجہ فہیم جنجوعہ بھی موجود تھے۔

 ایونٹ میں پاکستان آرمی،  کے پی کے ،پنجاب، اسلام آباد،  بلوچستان، سندھ  ، جی بی اور ڈی آئی خان کے کھلاڑیوں نے قسمت آزمائی، ڈپارٹمنٹ کے ایونٹ میں پنجاب نے دو گولڈ،  تین سلور اور براؤنز میڈل کے ساتھ پہلی  کے پی کے گرین نے دو گولڈ، ایک سلور اور دو براؤنز میڈل کے ساتھ دوسری اور پی ٹی ایف نے دو گولڈ، ایک براؤنز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 ڈیپارٹمنٹ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈل ،چار سلور اور دو براؤنز میڈل کے ساتھ پہلی ، کے پی کے نے پانچ گولڈمیڈل، دو سلور اور چھ براؤنز میڈل کے ساتھ دوسری اور اسلام آباد اے نے دو گولڈ، چار براؤنز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

 پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک نام دنیا بھر میں روشن کرنے کے لئے ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے ،کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن نے کوریا اور ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے ساتھ مل کر جامع پلان تشکیل دیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع  فراہم کیے جاسکیں، پاکستان ہماری آن اور شان ہے۔

مقبول خبریں